رام پور،22ڈسمبر(ایجنسی) بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد یہاں ایک شخص نے غصے میں ڈیڑھ اور ڈھائی سال کی اپنی بیٹیوں کو ہاتھ پیر باندھ کر انہیں جنگل میں مبینہ طور پر چھوڑ دیا لیکن مقامی لوگوں نے دونوں بچیوں کو بچا لیا اور انہیں ان کے خاندان سے ملا دیا .
تاہم پولیس نے محمد رفیع نامی اس شخص پر یہ کہتے ہوئے کوئی الزام نہیں لگائے کہ یہ بچیوں کے بہترین مفاد میں ہے. پولیس کے مطابق اپنی اس حرکت کے بعد رفیع اپنی بچیوں کو واپس لانے گیا تھا.
font-size: 18px; text-align: start;">
سول لائنس تھانے کے انسپکٹر وحید خان نے بتایا کہ رام پور رہائشی رفیع کی دہلی میں اپنی بیوی کے ساتھ کہا سنی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنی بیٹیوں کو رام پور لایا، اس نے ان کے ہاتھ پیر باندھ دیے اور انہیں جھاڑیوں میں پھینک دیا.
اسی درمیان علاقے کے ایک نوجوان نے ایسا کرتے ہوئے دیکھ لیا. اس نے اس بات کی اطلاع دیہاتیوں کو دی جنہوں نے دو بچیوں کو بچا لیا اور انہیں سابق ڈویژن سربراہ محمد اکبر کے حوالے کر دیا.